اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ کل یکم جولائی جمعہ کے روز ملک بھر کے تمام بینک کاروباری لین دین کے لیے بند رہیں گے-
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو بینک تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام بینک عوامی یا کاروباری لین دین کے لیے بند رہیں گے-
یاد رہے کہ یکم جولائی کو تعطیل کے دوران بینکوں میں اکاؤنٹس کی کلوزنگ کا کام کیا جاتا ہے-