ساحلی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی،ٹھٹہ کی ضلعی انتظامیہ کا الرٹ جاری

476

ٹھٹھہ: ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے بتایا کہ تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، محکمہ صحت ٹھٹھہ تمام ہسپتالوں میں ہنگامی طور پرضروری ویکسین اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے کہا کہ ساحلی بیلٹ پر روینیو انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا اور سمندر میں مچھلی کے شکار پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے بتایا کہ ایک ہفتے تک ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں، جو ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لئے گئے تھے ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں گٹرنالوں اور سیم نالوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا ۔