کراچی پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا، 11 ہزار بھرتیوں کا اعلان

406

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے، 11 ہزار اہلکار بھرتی کیئے جائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ رواں سال میں 11 ہزار اہلکاروں کی بھرتیاں کی جائے گی۔ نئی نفری کو کراچی پولیس رینج میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی پولیس کی نفری تقریبا 42 ہزار ہے، مزید 60 ہزار پولیس کی نفری کی ضرورت ہے۔اے آئی جی نے کہا کہ ان بھرتیوں کے بعد کراچی پولیس اہلکاروں کی تعداد 53 ہزار ہو جائے گی۔ بھرتیوں سے شہر میں جرائم کی کمی ہو سکے گی۔