وزیر خزانہ کا دکان داروں کے لیے انکم اور سیلز ٹیکس فکس کرنے کا اعلان

419
responsible

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دکان داروں کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس فکس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دکان داروں سے 40 ارب روپے ٹیکس لے گی- عالمی مالیاتی ادارے نے شرح سود بڑھانے سے متعلق نہیں کہا-

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 21 ارب ڈالر ہم نے واپس کرنے ہیں، تاہم سب سے پھلا کام ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا- نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت فوری نہیں بڑھا رہے- 30 لاکھ دکانوں کو ٹیکس سسٹم میں لا رہے ہیں- انہوں نے واضح کیا کہ فکس ٹیکس کا نظام چھوٹی دکانوں کے لیے ہے-