ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7300 میگاواٹ تک جاپہنچا

297

لاہور: ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے اور شارٹ فال 7300 میگاواٹ تک جاپہنچا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار 22 ہزار 226 میگاوات ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں10 اور دیہاتوں میں 12 سے 14  گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں عوام اذیت میں مبتلا  ہیں۔

 وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بندش کی بڑی وجہ  پاورہاؤسزکو تیل اور گیس کی قلت ہے۔