دنیا بھر سے سیکڑوں کوہ پیما پاکستان پہنچ گئے

276

گلگت: دنیا بھر سے 1400 کوہ پیما اور ٹریکرز گلگت بلتستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق 1400 میں سے 370 کوہ پیماوں نے کے ٹو سر کرنے پر نظریں جمالی ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری قرار حیدری کے مطابق 370 سے زائد ریکارڈ تعداد میں کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

اس کے علاوہ نانگا پربت، براڈ پیک، گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو پر بھی ان کوہ پیماو¿ں کی نظریں ہیں ان میں سے بعض کوہ پیما 6286 میٹر اونچی ٹرینگو ٹاورز کو سر کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے کے لیے بیس کیمپ پر پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی پہلی کوشش اگلے چار روز میں سمٹ مکمل کرنا ہے

لیکن روپ فکسنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کو دشواری کا سامنا ہے جبکہ اگلے چار روز بعد ایک ہفتے تک موسم بھی خراب رہے گا۔دوسری جانب دو خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم کوہ پیما عبدالجوشی، واجد نگری اور سرباز خان بھی کے ٹو پر جبکہ سرباز خان گیشربرم ون پر بھی پیش قدمی کریں گے۔

مشہور نیپالی کوہ پیما منمگا جی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں، یورپی ملک انڈورا کی اسٹیفی ٹروگیٹ، بنگلہ دیش کی واصفیہ ناظرین اور ایران کی افسانہ حسان فریدی، سعودی عرب کی نیلی عطار بھی کے ٹوسر کرنے کا عزم لیے پاکستان آچکی ہیں، اطالوی کوہ پیماو¿ں کی جوڑی نے نانگا پربت پر دیامیر فیس سے ایک نیا روٹ بھی بنایا ہے جو کیمپ ٹو کے بعد پہلے روٹ سے ملتا ہے۔