عدالتی فیصلے سے پنجاب میں آئینی بحران کا خاتمہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

206

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،فیصلے سے پنجاب میں 3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ  آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔ مخلوق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد ہے جب کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ادارے برباد ہوگئے ہیں، آہستہ آہستہ کرکے ٹھیک کریں گے۔