پاکستان میں 4 سال کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات

290

لاہور: ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر گزشتہ ساڑھے 4 سال میں اب تک طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک کے بڑے ائرپورٹس پر پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سول ایوی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 سے مئی 2022 تک لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ 198 واقعات ہوئے۔

سول ایوی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر 192 اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایسے ہی 100 واقعات رونما ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 53، پشاور میں 40 اور ملتان ائیرپورٹ پر طیاروں کے پرندوں سے ٹکرانے کے 26 حادثات ہوئے۔

فیصل آباد میں 22 جب کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر ایسے 17 واقعات پیش آئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے مجموعی طور پر 60 فیصد حادثات مون سون سیزن میں رپورٹ ہوئے۔