رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف مقدمات دوسری عدالت منتقل

298
danger in hospital

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کردیے ہیں-

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں علی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت دوسری عدالت کو منتقل کردی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضھ رہے کہ علی وزیر کی درخواست ضمانت پر 2 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ علی وزیر کے خلاف سندھ میں 4 مقدمات درج ہیں جب کہ  سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ نے 2 مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔