کراچی: 24 گھنٹوں میں 390 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

342

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 24 گھنٹوں کے وران 390 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان  کے مطابق شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 43 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 19 اعشاریہ 09 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اُدھر حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں 649 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں صرف ایک کیس مثبت آیا ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 29 ریکارڈ ہوئی ہے جہاں 6 ہزار 73 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 443 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 80 ہزار 574 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 8 ہزار 113 ہو گئیں۔