پی ٹی آئی اور ق لیگ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

442

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی، قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کے لیے گئے ہیں جبکہ چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، تحریک انصاف کے پانچ ارکان کا ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔

مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ، مونس الٰہی، راجہ بشارت، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ، حسین جہانیان گریزی، حافظ عمار یاسر اور دیگر وکلا بھج بھی شریک ہوئے۔