سینڈوچ میں مایونیز زیادہ کیوں؟ گاہک نے ریسٹورنٹ ملازمہ کو قتل کردیا

514

:نیو یارک: امریکا میں ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کسٹمر نے سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ہونے پر ہوٹل کی ملازمہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ میں موجود کسٹمر اور ملازمہ کے درمیان سینڈوچ میں زیادہ مائیونیز ہونے پر تھوڑی بحث ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق بحث کے دوران کسٹمر نے غصے میں ا?کر ریسٹورنٹ میں فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ملازمہ ہلاک ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوئی جسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فوراً فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 36 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔