کراچی میں بجلی کے بعد پانی کے بحران کا خطرہ

474

کراچی: شہر قائد میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے شکار شہریوں کے سامنے پانی کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا-

ذرائع کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن کے پھٹ جانے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، جس کے بعد شہر قائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لیے دہرا عذاب آنے کو تیار ہے-

بتایا گیا ہے کہ  دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 2پائپ لائنیں پھٹ گئی ہیں- انتظامیہ کا کہنا ہے ہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے اور پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ ہزاروں گیلن پانی ضائع ہورہا ہے۔