توہین رسالت قانون کے غلط استعمال کی کوشش کو ناکام بنائیں گے، تحریک اہلحدیث

194

کراچی : تحریک اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون کے غلط استعمال کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے،  وطن عزیز کے محافظوں کے خلاف مہمات ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

چیئرمین تحریک اہلحدیث پاکستان علامہ عبداللہ غازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں توہین رسالت قانون کے وقار کے لیے علما کرام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کو آئینی طریقے سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ملکی سلامتی کے اداروں کے سربراہ کی حیثیت سے سرحدوں اور ایٹم بم کے محافظ ہیں، اللہ نے انہیں چنا اور وطن عزیز کی حفاظت پر مامور کیا ایسے میں بیرونی ایجنٹ ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہتے ہیں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ کبھی دہشت گردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کبھی ادارے کے سربراہ پر سنگیں الزامات عائد کیے جاتے تاکہ عام شہری کو گمراہ کیا جاسکے۔