موجودہ حکومت نے پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 رب روپے کا بڑا پراجیکٹ روک دیا، فواد چوہدری

270

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ موجودہ حکومت نے روک دیا، منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب روپے کے فنڈ لگ چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم میں 16 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ موجودہ حکومت نے روک دیا، منصوبہ اس سال میں کچھ حد تک مکمل ہو جانا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منصوبے پر ساڑھے 3 سے 4 ارب کے جاری فنڈ لگ چکے ہیں، ظلم ہے حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا۔ ہمارے منظور شدہ فنڈز اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ آپ لوگوں کو مصیبت اور مشکلات میں ڈال دیں، امید ہے ہائیکورٹ سے اس معاملے پر ہماری شنوائی ہوگی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں لے سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔