وزیراعظم کی ملک بھر میں ماسک پہننے کی پابندی پر عملدر آمد کی ہدایت

327

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کورونا صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا ۔ جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ شرح اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیاہے۔

 اجلاس کے دوران وزیر اعظم نےکہا کہ اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے سب کو ذمہ داری سے ایس او پیز پرعمل کرنا ہے۔ کورونا سے بچا کے دوران شہید ہیلتھ ورکرز نے قوم کے تحفظ کیلئےقربانیاں دیں، فرنٹ لائن ہلتھ ورکرز، ڈاکٹرز، رضاکاروں کوخدمات پر خراجِ تحسین پیشکرتا ہوں۔

وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکٹریز کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ماسک پہننےکی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے، عید الاضحی پر مویشی منڈیوں، شادیوں اور نجی محافل میں ماسک اور سینیٹائزر کااستعمال یقینی بنائیں۔

 بعد ازاں وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کوروناکیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کوروناسے متعلقہ ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں کورونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔