تاجر سودخوروں کے بائیکاٹ کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، فرید پراچہ

573

لاہور : جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ان تمام کمپنیوں، اداروں اور مردوخواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے حرمت سود کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے بینکوں کا بائیکاٹ کیا۔

فرید پراچہ نے کہا کہ شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنےوالے بینکوں سے  لوگوں نے اپنے پیسے نکلوا لئے ہیں۔ان میں بڑے بڑے کاروباری ادارے بھی شامل ہیں اور صرف ایک دن میں کروڑوں روپے نکلوالئے گیے ہیں اور یہ مہم تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالشکور کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کے نظام کی مجبوری کے سوا دیگر پراجیکٹوں کی رقوم غیر سودی بینکوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے چیمبر آف کامرس، کاروباری تنظیموں اور تاجروں ودیگر اہل ایمان سے اپیل کی کہ وہ اللہ اور رسول کی طرف سے اعلان کردہ جنگ میں اپناکردار ادا کریں اور سود خوروں کے بائیکاٹ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔