مالی سال 2022-23 فنانس بل منظور، موبائل فون مزید مہنگے

349

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے کردیے گئے۔

آئندہ مالی سال کے فنانس بل میں موبائل فونز کی درآمد پر 100روپے سے 16ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے۔

فنانس بل کےمطابق بجٹ میں 30ڈالر کے موبائل فونز پر 100روپے اور 100ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر 200روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

فنانس بل کے مطابق 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فونز پر 600روپے، 350ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800روپے، 500ڈالر کے موبائل فونز پر 4ہزار روپے، 700ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 8ہزار روپے اور 701ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 16 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔