ایلون مسک کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 10 کروڑ ہوگئی

390

واشنگٹن: امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 100 ملین تک پہنچ گئی ہے۔فالوورز کی تعداد 100 ملین ہونے کا مطلب ہے کہ ایلون مسک کو ٹوئٹر پر 43 فیصد صارفین فالو کرتے ہیں۔

ایلون مسک فالوورز کی تعداد 100 ملین ہونے کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لوگوں میں چھٹے نمبر پر آگئے۔ایلون مسک کی گفتگو کا طریقہ کافی مختلف اور منفرد ہے جوکہ صارفین کی دلچسپی اور توجہ حاصل کرنے کی وجہ ہے۔

 وہ اپنے فالوورز کو ٹوئٹر پر کافی دلچسپ انداز میں مصروف رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے کچھ عرصہ قبل 44بلین ڈالر کی ٹوئٹر ڈیل کا اعلان کیا تھا، یہ معاملہ ان کے ایک ٹوئٹ سے شروع ہوا جس میں انہوں نے ٹوئٹر کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے پر تنقید کی تھی جہاں اپنی رائے کے اظہار کی آزادی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی طرح اپنی ایک سوشل میڈیا کمپنی شروع کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے اپنے اس منصوبےکے بارے میں سوشل میڈیا پر بتانے کے بعد ٹوئٹر کمپنی میں 9.2 فیصد شیئرز کا بڑا حصہ خریدا اور ٹوئٹر مارکیٹ میں ایک نمایاں ادارہ بن گیا۔

 پھر انہوں نے ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے 44 بلین ڈالر کی خطیر رقم کی پیشکش کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور اس پیشکش نے ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کمپنی فروخت کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا۔