سندھ حکومت نے تمام جامعات  کا ڈیٹا سسٹم آن لائن کردیا

311

کراچی:سندھ حکومت نے صوبے بھر کی تمام جامعات,بورڈز اور اسٹیوٹا کا ڈیٹا سسٹم آن لائن کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کی صدارت میں جامعات اور بورڈز کے متعلق اجلاس ہوا،جس میں سیکریٹری جامعات و بورڈز سندھ محمد مریدراھموں سمیت دیگرافسران شریک ہوئے۔

سیکریٹری جامعات و بورڈ محمد مرید راھموں نے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو بریفنگ دیتےہوئےکہا کہ جامعات, بورڈز کا سسٹم آن لائن کردیا گیا ہے, اساتذہ,ملازمین اور طلبہ کا ویب پوراتل پر دستیاب ہوگا۔

 تمام جامعات و بورڈز سے خط و کتابت بھی پورٹل کےذریعےممکن ہے,وزیراعلی سندھ اور چیف سیکریٹری کو براہ راست پورٹل تک رسائی ہوگی.وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ منگل تک صوبے بھر کی تمام جامعات, بورڈ اوراسٹیوٹا کا ڈیٹا پورٹل پر موجود ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  پہلے 5 سال کا ڈیٹا اس سسٹم میں آن لائن کردیا جائیگا,اس سسٹم سےدیرینہ مسائل جلد حل ہونگے اور کام میں بہتری آئے گی، تمام جامعات و بورڈز کے ملازمین افسران و بجٹ کا ریکارڈ بھی پورٹل پر دستیاب ہوگا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ تمام جامعات و بورڈز میں انرول ہونے والے طلبا کا ریکارڈ بھی دستیاب ہوگا, صوبے بھر سے میٹرک و پی ایچ ڈی تک کے طلبا کا ریکارڈ پورٹل پردستیاب ہوگا،سیکریٹری جامعات اس پورٹل کی نگرانی کریں گے۔