عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست دینے والا شہری عدالت طلب

337

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف اینکر پرسن و سیاستدان عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم نہ کرانے سے متعلق ورثا کی درخواست پر آئندہ سماعت پر شہری عبد الاحد کو ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف اینکر پرسن عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم رکوانے سے متعلق ورثا کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عامر لیاقت کے ورثا اور ان کے وکیل ضیا اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دینے والا شہری عبد الاحد غیر حاضر رہا

جبکہ پولیس کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عبد الاحد کو 18 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔