دانیہ کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ وکلا کریں گے، سابقہ اہلیہ عامر لیاقت

578

کراچی: معروف مذہبی اسکالر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ لوگوں میں انسانیت ختم ہوگئی، اور جو لوگ دنیا سے چلے گئے ان کے اہل خانہ کو عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال کا کہنا تھا کہ اگر درخواست گزار عامر لیاقت کی باڈی کے پوسٹ مارٹم کے لئے اتنے ہی مخلص تھے تو انہیں عدالت میں ہونا چاہئے تھا۔

 گزشتہ سماعت میں بھی ہم صبح 9 سے 11 بجے تک عدالت میں رہے لیکن وہ نہیں آئے، اتنا کا مقصد سمجھ میں آرہا ہے کہ کیا ہے۔

 بشری اقبال نے کہا کہ افسوس ہے کہ جو لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں ان کے اہل خانہ کو اس عدالتوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں، لوگوں میں انسانیت ختم ہوگئی ہے۔

 دانیہ ملک کے حوالے سے سوال کے جواب میں بشری اقبال کا کہنا تھا کہ دانیہ کے خلاف عدالت جانے سے متعلق فیصلہ وکلا کریں گے۔