عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے میں خوفناک آتشزدگی

225

بغداد: عراق میں امریکی افواج کے اڈے میں خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد میں لگنے والی آگ سے اس فوجی اڈے کا ایک بڑا حصہ جل گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 30 ٹرالر جل گئے جو دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کیلئے نیٹو کے پہلے قافلے سے متعلق تھے تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکہ نے 2014 میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عراق کے ایک تھائی حصے پر قبضہ کیا اور داعش کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دے کر 3 ہزار فوجیوں کو عراق میں تعینات کیا جن میں سے 2500 امریکی فوجی تھے۔

عراق میں داعش کی شکست کے بعد عراقی عوام اور حکومت نے عراق سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔