ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

353

اسلام آباد: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں مولانا سید محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہو گا۔

 جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات، اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہو نگے۔

 پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔