اسکاٹ لینڈ: برطانیہ سے آزادی کا ریفرنڈم شیڈول جاری

350

ایڈنبرا : اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمان میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کرنے جا رہی ہیں۔

سکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ 2023 میں ایک ریفرنڈم کروانا چاہتی ہیں جس میں ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ اسٹرجن بریگزٹ کے بعد سکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں واپس لانا چاہتی ہیں۔