سعودی سپریم کورٹ کی شہریوں کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل

376
Zul Hajj moon

ریاض: سعودی عرب کی عدالت عظمی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ29 جون بدھ کے روز ذوالحجہ کا چاند دیکھیں تاکہ رویت کا مرحلہ ہو سکے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے چاند دیکھنے کی صورت میں اپنی گواہی کا اندراج کرانے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا کہ ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ منگل 31 مئی کو تھا مگر رویت ہلال ثابت نہ ہونے کے باعث مذکورہ دن کو شوال کا 30 واں دن قرار دیا گیا تھا اور بدھ یکم جون کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ قرار دی گئی تھی۔

اس بنا پر سپریم کورٹ عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ چونکہ رویت کی بنا پر بدھ 29 جون ذو القعدہ کی 29 ویں تاریخ ہے جبکہ ام القری کلینڈر کے مطابق یہ 30 ذو القعدہ ہے لہذا مذکورہ دن میں چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

سپریم کورٹ  کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کے علاوہ دلچسپی لینے والے افراد رویت کے مقامات میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور جسے بھی چاند نظر آجائے تو اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔