پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں 20 جولائی تک منظور

283

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 25 مئی کولانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں 20 جولائی تک منظور کر لی ہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ،پولیس پرتشدد کے مقدمات کی سماعت جج عبہر گل خان نے کی ہے۔

جمشیداقبال چیمہ،حماد اظہر،یاسمین راشد،شفقت محمود، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید،میاں اسلم اقبال،زبیر نیازی، ندیم عباس کے علاوہ طارق اقبال، عدیل، زمان خان، افضال عظیم، حسان نیازی، مراد راس اور یاسر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان رہنماوں نے تھانہ شاہدرہ، بھاٹی گیٹ ،شفیق آباد اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں ،عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو متعلقہ تھانوں میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے ضمانتوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانتوں میں 19جولائی تک توسیع کا حکم دے دیاہے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ شاہدرہ،بھاٹی گیٹ،شفیق آباد،گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔