بجلی کی قلت بڑھ گئی، شارٹ فال ساڑھے7 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا

306
power shortfall

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ،گزشتہ روز شارٹ فال 6 ہزار 238 میگاواٹ تھا۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداوار 21 ہزار 7 سو میگاواٹ اورطلب 29 ہزار 2 سو میگاواٹ ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ایک روز قبل ہی ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے سے صارفین پر 113 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔