اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پاکستان کے حوالے کر دیا ۔
یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے کہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پاکستان کے حوالے کیا ہے۔
Early this morning, the Government of Pakistan has received an MEFP from the IMF for combined 7th and 8th reviews.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 28, 2022
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فنانشل پالیسی فریم ورک پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔