صارفین کی رضامندی کے بغیر اشتہاری میسج جرم شمار ہوگا، پی ٹی اے

350

کراچی: دور جدید میں سوشل میڈیا میسجنگ ایپس نے صارفین کو آسانیاں فراہم کی ہیں وہیں کچھ صارفین کے لیے وہ پریشانی کا باعث بھی بنتی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے ایسے ہی ایک پریشان کن مسئلے سے نمٹنے کے لیے صارفین کو آسانی فراہم کی گئی ہے۔واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور ٹیلی گرام سمیت تمام مقبول میسجنگ ایپس پر کپڑوں، جوتوں، پراپرٹی، بچوں کے کھلونے اور کھانے پینے سمیت مختلف اشتہارات کی بھرمار ہونے لگی ہے۔

ان اشتہارات سے پریشان صارفین کی آسانی کے لیے اب پی ٹی اے کی جانب سے ناپسندیدہ میسجز سے بچنے کا طریقہ نکالا گیا ہے۔پی ٹی اے کے نئے متعارف کردہ ضوابط کی بدولت مارکیٹس کے میسجز کو بلاک کیا جاسکتا ہے۔

 یہ میسجز وصول کرنے کے لیے پھر صارفین کو اس سروس کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ رضامندی کے بغیر صارفین کو ایس ایم ایس بھیجنا ضوابط کی خلاف ورزی ہے جو کہ جرم کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے 23 جون کو اشتہارات بھیجنے والوں ک متنبہ کیا تھا کہ یکم جولائی سے تمام تشہیری پیغامات میں پیغام کے آخر پر آئندہ پیغام وصول نہ کرنے کا طریقہ بھی درج ہوگا۔