بلدیاتی الیکشن: گدھا چلانے والے کی بیٹی پی پی امیدوار کو شکست دیکر کامیاب

357

خیرپور: سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپور سے گدھا گاڑی چلانے والے کی بیٹی نے بطور آزاد امیدوار الیکشن جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروین شیخ ولد غلام شاہ شیخ نے میونسپل کمیٹی خیرپور کے وارڈ 1 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار شیخ کو شکست دی ہے۔

منٹھار شیخ کو سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ جیلانی نے نامزد کیا تھا۔بلدیاتی انتخاباب میں پروین شیخ نے 430 ووٹ حاصل کیے۔

پروین شیخ نے کہا کہ میں الیکشن جیتنے پرخوشی ہے پراعتماد ہوں، حالانکہ میرے والد سیاسی مسائل کی وجہ سے میرے خلاف ہو گئے تھے۔