وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے بقایا جات ادا کرے، امتیاز شیخ

432
pay the arrears

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے کے الیکٹرک کے بقایاجات کی ادایگی کی اپیل کی ہے اور کہا کہ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری ادایگی کرے۔

وزیر توانائی سندھ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد کے الیکٹرک کے سی ای او سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

صوبائی وزیز  کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نیپرا سے منظور شدہ سبسڈیز کی رقم کی فوری ادایگی کرے۔ انکا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے پاس فرنس آل خریدنے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔