عمران خان نے مخالفت کی، اُمید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر کرینگے، امریکی سینیٹر

301
the situation

نیویارک: امریکی سینیٹ میں قائد ایوان چک شومرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مخالت کی اُمیدہے کہ شہباز شریف صورتحال بہترکریں گے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے۔انھوں نے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کے لیے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں،اُمید ہے شہباز شریف صورتحال بہتربنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چک شومر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔دوران خطاب انھوں نے بھارت میں مسلمانوں پر مودی حکومت کے ظالمانہ سلوک کی مذمت بھی کی اورکہاکہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کر نا ہوگا۔