کنویں میں گرے شخص کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد ہلاک

349

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ میں واقع گاوں ٹھٹھہ میں کنویں میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ٹھٹھہ گاوں میں کنویں کی صفائی کے دوران ایک شخص نیچے گرا جس کو بچانے کی کوشش میں دیگر 7 افراد کنویں گر گئے ، جن میں سے زہریلی گیس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق ریسکیو ٹیموں کے 10 اہل کاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ آپریشن کے دوران کنویں سے 5 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکلا گیا، جن میں سے مزید 2 افراد نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

زندہ بچ جانے والے افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ روات پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔