کرونا وائرس: ملک میں مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

297

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 فی صد پہنچ گئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 333 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی شرح 2.42فیصدرہی۔

کورونا سے متاثر85 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کراچی میں سامنے آرہے ہیں۔