پیپلز بس سروس منصوبے کی مزید 100بسیں کراچی پہنچ گئیں

407

کراچی: سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کیلئے چین سے مزید 100بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی چین سے مزید 100بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پیپلز بس سروس کے روٹ ون کا آغاز ہوگیا ہے۔

یکم جولائی کو روٹ 2پر بھی لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گی جبکہ دو ماہ کے اندر کراچی کے تمام سات روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مجموعی طور پر پیپلز بس سروس کی 240جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، کراچی کے شہریوں سے وعدہ ہے۔

، ایک دو سال میں پی پی حکومت ہزاروں بسیں لائے گی۔چین اور ترکی کی دو کمپنیوں سے کراچی میں بسوں کے مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر پیش رفت ہوئی ہے۔