الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کو طلب کرلیا

339
The Latter

لاڑکانہ: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو کل الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ میں جلسے میں شرکت قواعدکی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے بلاول  زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔

 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لاڑکانہ کے مطابق بلاول زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔