پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی

218

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان، فردوس نقوی، جمال صدیقی، بلال غفار، ارسلان تاج، علی عزیز اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

لاہور کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنمائوں کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، زینب، شیر اکبر، میاں عاطف اور عمر آفتاب کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

بعدا زاںپی ٹی آئی رہنما وسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری اطلاح کے مطابق نیوٹرل نیوٹرل نہیں رہے، ان کو نیوٹرل ہی رہنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔