وارم اپ میچ میں پاکستانی بیٹرز نے سری لنکا کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

449

راولپنڈی: دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا۔وارم اپ میچ میں پاکستانی بیٹرز نے سری لنکا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،کپتان بابر اعظم111اور فواد عالم75رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں

جبکہ اوپنر امام الحق نے50رنز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی،یاسر شاہ اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میںسری لنکا کے دورے کے لئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ پہلا 2روزہ وارم اپ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے،

جہاں کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی اور111رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ انکے ساتھ فواد عالم75رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔اوپنر امام الحق 50،عبداللہ شفیق 20 اور سعود شکیل5رن بنا کر آﺅٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی،یاسر شاہ اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا

جبکہ حسن علی،نسیم شاہ ،نعمان علی،محمد نواز اور مبشر خان کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ، وارم اپ میچ منگل کو بھی جاری رہے گا۔مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے تربیتی کیمپ جوائن کرلیا۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہےگا۔

پاکستان ٹیم 6جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز گال میں 16جولائی سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24جولائی سے کھیلا جائے گا۔