منتخب نمائندوں نے اسلام آباد کو لاوارث بنا دیا، میاں محمد اسلم

137

اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کامیاب ہوکر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد اور خد مت خلق کے کام کا آغاز کر ے گی،جماعت اسلامی بلد یاتی الیکشن میں عوام کے لیے بہترین آپشن کے طور پر مو جو د ہے۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں میں اپنے بلد یاتی اُمیدوار نامزد کر کے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے ، جماعت اسلامی اپنے جھندے اور نشان پر میدان میں مو جو د رہے گی اور کامیابی حا صل کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد اور خد مت خلق کے کام کا آغاز کر ے گی۔

 انھوں نے کہا وفاقی دارلحکومت مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ، منتخب نمائندوں نے شہر کو لاورث کر دیا ہے ، اس بار اسلام آباد میں کامیابی حا صل کے بعد مئیر جماعت اسلامی کا منتخب ہو گا اور ہم اسلام آباد کو ایک تر قی یافتہ جد ید اور خوب سورت شہر بنائیں گے ۔