اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ

476

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی فوجیوں میں خوش کشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ چھے مہینے کے دوران صیہونی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں خاصا اضافہ ہوا ہے یہاں تک 2022ءکے آغاز سے اب تک گیارہ صیہونی فوجی خودکشی کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ برس اس کی تعداد گیارہ اور دو ہزار بیس میں اس کی تعداد نو تھی۔

صیہونی فوج میں افرادی قوت کے شعبے کے سربراہ یانیف عاشور نے اپنے فوجیوں میں خودکشی میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نفسیاتی صحت سے متعلق حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ تشویشناک حد تک بڑھتی ہوئی خودکشی کے اسباب پر غور کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کریں۔

اس سے قبل بھی صیہونی ذرائع نے صیہونی فوجیوں کے درمیان ڈپریشن اور بےچینی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ صیہونی افسران استقامتی قوتوں کے خوف سے فوج سے بھاگ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے اندر خودکشی کی تعداد میں اضافے سے ان کے اندر موجود ذہنی تناؤاور نفسیاتی کشیدگی بڑھنے کی عکاسی ہوتی ہے اور ان فوجیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جنہوں نے نفسیاتی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔