غلاموں کو مسلط رکھنے کیلیے پورا نظام داؤ پر لگادیا ہے، عمران خان

512

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی احتجاجی جلسے کی قیادت کروں گا،باشعور عوام کا پرجوش ردعمل امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ مقامی میرجعفروں کی خوفزدہ سرکار آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی دھجیاں یوں اڑا رہی ہے جیسے کسی آمر نے بھی نہیں اڑائیں،غلاموں کو قوم پر مسلط رکھنے کیلئے پورا جمہوری نظام داؤ پر لگایا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی اذیت سے دوچار کرکے چوروں کیلئے این آر او دوم کا اہتمام قوم نے مسترد کیا ہے، نااہل، نالائق اور بدنامِ زمانہ امپورٹڈ مجرموں کی فسطائی حکومت کیخلاف بھرپور تحریک ملک و قوم کے مستقبل کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔