فریضہ حج کی ادائیگی: پاکستانی عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

353

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر 42477 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

 مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق 6 جون سے 16 جون تک سرکاری اسکیم کے 16900 کے قریب عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچے جہاں 8 روز قیام کے بعد تمام عازمین کو بتدریج مکہ مکرمہ پہنچادیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق اب تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 3132 عازمین مدینہ منورہ جبکہ 9239 مکہ مکرمہ بذریعہ جدہ پہنچ چکے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے اب تک مجموعی طور پر 30106 عازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

 حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اسکیم کے تمام عازمین کو 30 جون تک حجاز مقدس پہنچا دیا جائے گا۔