فلور ملز کا ملک بھر میں گندم اجرا کے سرکاری نرخ یکساں کرنے کا مطالبہ

147

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں گندم اجرا کے سرکاری نرخ یکساں کرنے کا مطالبہ کردیا۔

صوبائی دارالحکومت میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا آل پاکستان اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے عہدے داروں نے شرکت کی۔  اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں گندم اجرا کے سرکاری نرخ یکساں  ہونے چاہییں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی سیکٹر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،حکومت پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرے۔ حکومتی پابندیوںکی وجہ سے کم پیداواری صوبوں میں گندم قلت بڑھ رہی ہے۔ ملک بھر میں نجی گندم کی نقل و حمل پر کوئی پابندینہ لگائی جائے ۔

اعلامیےمیں مزید کہا گیا ہے کہ گندم کی قلت کا خدشہ ہے، حکومت مؤثر امپورٹ پالیسی بنائے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی ناقص منصوبہ بندی قرار دے دیا۔