شہری نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ کی تقریب میں  100 کلو گرام کا کیک کاٹا

558

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹکا میں شہری نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ کی تقریب عالی شان طریقے سے منا کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا میں شیواپا یلپا مارادی نامی شخص نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ پر پہلے 4 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا اور پھر 100 کلو گرام کا کیک کاٹا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیوایا نے کتے کی سالگرہ کو گرینڈ برتھ ڈے پارٹی کی طرح منایا۔ اس انوکھے ایونٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شہری کو جانوروں سے محبت کرنے والا شخص قرار دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر کئی صارفین نے شہری کی پالتو کتے سے محبت کی تعریف کی جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کتنی حماقت ہے، اگر یہ شخص کتوں کا شوقین ہوتا تو اس موقع پر گلی کے کتوں کو کھانا کھلاتا۔

کتے کی سالگرہ کی تقریب کی ایک  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مالک کی جانب سے کتے کو سالگرہ کے موقع پر خصوصی تیار کیا گیا،کتے کو ٹوپی پہنائی گئی اور اسے کیک کھلایا گیا۔