ریفرنس کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں، عبدالاکبر چترالی

182

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنما و رکن اسمبلی مولاناعبدلاکبرچترالی نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز مجھے سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ حلقے کے کام کروانے ہیں تو ادھر آجائیں لیکن میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ عبدالاکبر چترالی بکنے والا مال نہیں۔

عبدالکبر چترالی نے کہا کہ مجھے تقریباً تقریباً دھمکی دی گئی کہ آپ کے خلاف ریفرنس لایا جائے گا میں کہتا ہوں ابھی میرے خلاف ریفرنس لائیں، پچھلی حکومت بھی یہی کرتی رہی اگر آپ بھی ایسا کریں گے تو ان میں اور آپ میں کیا فرق ہے۔

 عبدالکبر چترالی نے کہا کہ آپ میرے خلاف ریفرنس ابھی لائیں میں تیار ہوں اور حق سچ کی بات کرتا رہوں گا مجھے کہا گیا کہ آپ ادھر آجائیں ورنہ ہم آپکے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں غلام خان شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کے لیے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی گئی دعا جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کروائی۔