ورلڈگیمز کا آغاز 7جولائی سے برمنگھم میں ہو گا

338
 ورلڈگیمز کا آغاز 7جولائی 2022سے امریکہ کے شہر برمنگھم میں ہو گا

برمنگھم:انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈگیمز کا آغاز 7 جولائی 2022 سے امریکہ کے شہر برمنگھم میں ہو گا،جس میں 100سے زائد ممالک کے 3600اتھلیٹس شرکت کرینگے ،پاکستان کے 16 سالہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ گیمز کا میلہ ہر 4سال بعد منعقد کیا جاتا ہے،اس سال بھی انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔

اس سال عالمی کھیلوں کے میلے(ورلڈ گیمز)میں 100سے زائد ممالک کے 3600سے زائد کھلاڑی 34مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔

برمنگھم گیمز آرگنآئزنگ کمیٹی کے مطابق 10روزہ ورلڈ گیمز  میں 34کھیلوں میں 213میڈلز کیلئے مقابلے ہونگیورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمپکس میں شامل نہیں ورلڈ گیمز میں آئر سپورٹس،امریکن فٹبال،آرچری،بیس بال،بلئیرڈز سپورٹس(سنوکر)،ٹین پن بائولنگ،ڈانس سپورٹس،فلائنگ ڈسک،جمناسٹک،ہینڈ بال،کراٹے ،کک باکسنگ،پاور لفٹنگ،رسہ کشی،سکوائش،انڈر واٹر سپورٹس،وہیل چئیر رگبی،ووشو،ٹرائیتھلون،فلور بال،فسٹبال سمیت 34 کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔