یوٹیلیٹی اسٹورز: خریداری کیلئے ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم

380
relief package

 اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا او ٹی پی ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط ختم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ کاﺅنٹر پر دکھانا ہوگا ، فوٹو کاپی کی شرط ختم ہوگئی ہے۔ خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اصل مستحقین تک وفاقی حکومت کی سبسڈی شفاف انداز سے منتقل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد کے ہر سپر مارکیٹ، اسٹور اور منی مارکیٹ پر پی او ایس کاﺅنٹرز کی تعداد بتدریج بڑھا رہی ہے۔

حکام کے مطابق تمام زونل مینیجرز کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کے لیے واٹر کولر، ٹینٹ، کرسیاں اور پنکھے کی فراہمی کے لیے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور آئی سی ٹی سے رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔