سری لنکا، ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ

199

کولمبو: معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیاہے ،سری لنکن پٹرولیم اور گیس کمپنی نے کہا کہ پٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک لیٹر پٹرول پاکستانی 318 روپے اور ڈیزل 266 روپے کا ہوگیاہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کا ایک روپیہ پاکستان کے 58 پیسے کے برابر ہے۔

دوسری جانب سری لنکا میں غذائی بحران شدید تر ہونے کے باعث فوج کاشتکاری مہم میں حصہ لے گی جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابلِ کاشت بنایا جائے گا ۔