پی ٹی آئی انتخابات کیلئے حکومت کیساتھ فریم ورک پر بات چیت کیلئے تیار

421

لاہور:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عام انتخابات کےلئے حکومت کیساتھ فریم ورک پر بات چیت کےلئے تیارہے،عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی بھر پو مزاحمت کرینگے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہو سکتا ہے وہ آئے گا البتہ مقابلہ کریں گے،سندھ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن نہیں سلیکشن ہیں، 800 لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں یہ ایک مذاق ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک کو مکمل طور پر آمریت میں دھکیل دیا گیا،ادارے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں،سب اپنے مقدمات ختم کرانے میں لگے ہوئے ہیں، ایک دن پتا چلے گا کہ یہ فرار ہوگئے ہیں۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جس طرح غیر قانونی طور پر پنجاب کے مسند اقتدار پر بٹھایا گیا تھا وہ قابل شرم تھا اور الیکشن کمیشن نے ایک طرح سے مسلم لیگ ن مدد کی تاکہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بن جائے۔ وفاقی چوہدری نے کہا کہ سندھ میں 800 لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں یہ ایک مذاق ہے۔